بسم اللہ الرحمن الرحیم
طلباء طالبات کی شدیدرغبت کی وجہ سے ادارہ جامعہ الدراسات الاسلامیہ
درج ذیل کورسزکے اجراءکا اعلان کرتا ہے ۔
| تفصیل | وقت | مدت | نام کورس | نمبر شمار |
| فقط برائے طلبا مفت | صبح ساڑھے سات سے ظہرتک | ایک سال | عربی بول چال | 01 |
| برائے طلبا و طالبات فیس کے ساتھ | مغرب سے قبل دوگھنٹے | ایک سال | عربی بول چال | 02 |
| برائے طلبا فیس کے ساتھ | مغرب کے بعد دوگھنٹے | ایک سال | عربی بول چال | 03 |
| برائے طلبا و طالبات مفت | صبح ساڑھے سات سے ظہرتک | ایک سال | دینی تعلیم سب کیلئے | 04 |
| برائے طلبا و طالبات فیس کے ساتھ | مغرب سے قبل ڈھائی گھنٹے | دو سال | دینی تعلیم سب کیلئے | 05 |
| برائے طلبا و طالبات فیس کے ساتھ | فجرکے بعد ڈھائی گھنٹے | دو سال | دینی تعلیم سب کیلئے | 06 |
نوٹ :
٭ تمام کورسز میں سند جاری کی جائے گی۔
٭ عربی بول چال کورسز میں کنگ سعود یونیورسٹی الریاض کا کورس
پڑھایاجائیگا۔
٭ دینی تعلیم کورس میں ان امورکاعلم دیاجائے گا جو ہر مسلمان پر فرض
ہیں اور یہ کورس مدینہ یونیورسٹی کے طرز پر فقہاءکی
آراءکاتجزیہ کرکے پڑھایاجائے گا۔ جوکہ فرقہ واریت سے دور ہوگا۔
٭ فیس والے ہر کورس کی داخلہ فیس 700 روپے ہوگی اور ماہانہ فیس 500
روپے ہوگی جس سے کورس کے اخراجات پورے کرنے میں مدد لی جائےگی ۔ غریب
طلباءکیلئے رعایت ہوگی ۔
٭ طالبات کو پروجیکٹر کے ذریعے پردے میں تعلیم دی جائے گی ۔
٭ عربی بول چال کورسز کیلئے طالب علم کم ازکم میٹرک تک تعلیم یافتہ ہو۔
٭ تمام کورسز میں ہفتہ اور اتوار کوچھٹی ہوگی ۔ جبکہ کورس نمبر ایک اور
چار میں صرف جمعہ کو چھٹی ہوگی ۔
٭ تمام کورسز میں داخلہ شروع ہے ۔
٭ عربی بول چال کورسز کی کلاسز 24 نومبر بروز پیر سے شروع ہونگی۔
ان شاءاللہ
٭ ”دینی تعلیم ہر ایک کیلئے “کورس کے آغاز کا اعلان جلد کیاجائے گا۔ ان
شاءاللہ
٭ اگر کسی روٹ پر سے طلبہ و طالبات کی مناسب تعداد داخلہ لے گی تو وہاں
گاڑی کا انتظام کر دیا جائے گا۔ ان شاءاللہ
ویب سائٹ ابھی تکمیل کے مراحل میں ہے۔